WorldMap

Counter

Flag Counter

Thursday 1 November 2012


گوگل کے مشہور زمانہ آپریٹنگ سسٹم اینڈرواڈ کا نیا ورژن 4.2 تیار

ٹچ سکرین موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لیے اینڈرواڈ آپریٹنگ سسٹم شروع سے ہی پرکشش رہا ہے ۔ گوگل اس کو وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے ۔ حال ہی میں اس کا جدید ترین ورژن 4.2″ جیلی بین” یوزرز کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔
اس ورژن میں بہت سے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
سب سے نمایان فنکشن یہ ڈالا گیا ہے کہ اب کسی بھی اینڈرواڈ ڈیوائس میں ایک سے زیادو یوزر اکاونٹ بنائے جاسکیں گے۔جس سے گھر کے تمام افراد اپنے اپنے اکاونٹ پر ڈیوائس کو استعمال کر سکیں گے اور کسی دوسرے فرد کے ڈیٹا تک ان کی رسائی نہیں ہوگی۔ اس ورژن میں کیمرے کے اندر پینوراما موڈ بھی رکھا گیا ہے جس کے ساتھ کسی بھی لینڈ سکیپ منظر کی تصویر باآسانی لی جاسکے گی۔اس کے علاوہ گوگل نے اس کے اندر اپنا خصوصی گیسچر کی بورڈ نصب کیا ہے جس پر صرف ہاتھ کے اشارے سے ٹائپنک ہوسکے گی۔اس سے پہلے یہ کام سوائپ کی بورڈ سے لیا جاتا تھا۔ علاوہ ازین اس ورژن میں وائرلیس ٹی وی انٹیگریشن اور لاک سکرین شارٹ کٹس بھی دستیاب ہیں۔تمام مطابقت رکھنے والی ڈیوائسز اس کو آن ائیر حاصل کرسکتی ہیں۔
 

No comments:

Post a Comment