ایل جی 21:9 چوڑائی کے حامل الٹراوائڈ مانیٹر کی نمائش
الیکٹرانکس مصنوعات کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کورین کمپنی ایل جی نے انتہائی چوڑائی کا حامل نیا ایل سی ڈی مانیٹر متعارف کروا دیا ہے۔
اس سے پہلے ایل جی اتنی ہی چوڑائی رکھنے والا ٹی وی بھی متعارف کرواچکا ہے۔اس مانیٹر کی کل وتری لمبائی انتیس انچ ہوگی۔اور اس پر بیک وقت مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی چار ویڈیوز دیکھی جاسکیں گی۔اس مقصد کے لیے اس مانیٹر کے اندر ہی سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے۔اس کی پکسلز ریزولیوشن پچیس سو ساٹھ ضرب ایک ہزار اسی پکسلز ہیں ۔اس میں ڈی وی آئی لنک اور ایچ ڈی ایم آئی پورٹ کی سہولیات بھی میسر ہیں ۔ اس کی قیمت سات سو امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ اسی سال فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔واضح رہے یہ ابھی تک اتنی پیمائش رکھنے والا دنیا کا پہلا مانیٹر ہے۔
No comments:
Post a Comment