پاکستان اور بھارت کے مابین 5سال بعد باہمی کرکٹ سیریز کا اعلان
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دسمبر جنوری میں ہونے والی سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ پہلا معرکہ پچیس دسمبر کو بنگلور کے میدان میں لڑا جائے گا۔
شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کے ہمیشہ سے منتظر رہے ہیں ۔ جب بھی ان دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ ہو تو یہ دونوں ملکوں کے لوگ اس کو اس طرح دیکھتے ہیں گویا کہ میدان میں جنگ لڑی جارہی ہے ۔ممبِی حملوں کے بعد گزشتہ پانچ برسوں سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مقابلے منعقد نہیں ہو رہے تھے ۔اب اس سیریز کے ذریعے یہ رابطے دوبارہ بحال ہو رہے ہیں ۔شیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی ستائیس دسمبر کو احمد آباد میں منعقد ہوگا ۔ون ڈے سیریز کا آغاز تیس دسمبر سے ہوگا ۔ پہلا میچ چنئی، دوسرا میچ کولکتہ اور تیسرا ہلی میں کھیلا جائے گا
اس سیریز میں دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارت کی طرف سے اس موقع پر پانچ ہزار شائقین کو ویزے دیئے جانے کا امکان ہے
No comments:
Post a Comment