Chat
About Me
WorldMap
Wednesday, 28 November 2012
بھارتی ویزہ کے لئے سپانسر ضروری – بھارتی زارت داخلہ
Published on November 11, 2012 by admin in خبریں, مختصر خبریں
دسمبر میں ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے بھارت نے کسی بھی پاکستانی کے لئے یہ ضروری قرار دیا ہے کہ بھارت کا ویزہ حاصل کرنے کے لئے بھارت میں انکا کوئی سپانسر ہونا ضروری ہے
اس کرکٹ سیریز کا پاک بھارت شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے جو اس سال دسمبر میں شروع ہو رہی – یہ فیصلہ 2007 میں ہوئی ایک کرکٹ سیریز کے تجربات کی روشنی میں کیا گیا جب بھارت میں کرکٹ سیریز دیکھنے کے لئے انے والے بارہ پاکستانی، بھارت میں غائب ہو گئے تھے ۔
وزارت داخلہ کے ایک عہدےدار نے بتایا ہم اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے
Saturday, 10 November 2012
ایل جی 21:9 چوڑائی کے حامل الٹراوائڈ مانیٹر کی نمائش
الیکٹرانکس مصنوعات کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کورین کمپنی ایل جی نے انتہائی چوڑائی کا حامل نیا ایل سی ڈی مانیٹر متعارف کروا دیا ہے۔
اس سے پہلے ایل جی اتنی ہی چوڑائی رکھنے والا ٹی وی بھی متعارف کرواچکا ہے۔اس مانیٹر کی کل وتری لمبائی انتیس انچ ہوگی۔اور اس پر بیک وقت مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی چار ویڈیوز دیکھی جاسکیں گی۔اس مقصد کے لیے اس مانیٹر کے اندر ہی سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے۔اس کی پکسلز ریزولیوشن پچیس سو ساٹھ ضرب ایک ہزار اسی پکسلز ہیں ۔اس میں ڈی وی آئی لنک اور ایچ ڈی ایم آئی پورٹ کی سہولیات بھی میسر ہیں ۔ اس کی قیمت سات سو امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ اسی سال فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔واضح رہے یہ ابھی تک اتنی پیمائش رکھنے والا دنیا کا پہلا مانیٹر ہے۔
Saturday, 3 November 2012
پاکستان اور بھارت کے مابین 5سال بعد باہمی کرکٹ سیریز کا اعلان
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دسمبر جنوری میں ہونے والی سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ پہلا معرکہ پچیس دسمبر کو بنگلور کے میدان میں لڑا جائے گا۔
شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کے ہمیشہ سے منتظر رہے ہیں ۔ جب بھی ان دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ ہو تو یہ دونوں ملکوں کے لوگ اس کو اس طرح دیکھتے ہیں گویا کہ میدان میں جنگ لڑی جارہی ہے ۔ممبِی حملوں کے بعد گزشتہ پانچ برسوں سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مقابلے منعقد نہیں ہو رہے تھے ۔اب اس سیریز کے ذریعے یہ رابطے دوبارہ بحال ہو رہے ہیں ۔شیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی ستائیس دسمبر کو احمد آباد میں منعقد ہوگا ۔ون ڈے سیریز کا آغاز تیس دسمبر سے ہوگا ۔ پہلا میچ چنئی، دوسرا میچ کولکتہ اور تیسرا ہلی میں کھیلا جائے گا
اس سیریز میں دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارت کی طرف سے اس موقع پر پانچ ہزار شائقین کو ویزے دیئے جانے کا امکان ہے
پاکستانی بزرگ شہری کی چار بیویوں کو حج کروا کر حق مہر کی ادائیگی
پاکستان کے ایک دیہاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے اڈھیر عمر شخص امیر حسین کی چار بیویاں ہیں اور ان کے نکاح کے وقت ان کا حق مہر ان کو قرآن پاک پڑھانا اور حچ کروانا طے ہوا تھا ۔ اس سال امیر حسین زینب، حفصہ ، زلیخا اور سعدیہ نامی اپنی چاروں بیویوں کو حج کروا کر ان کے مقررہ حق مہر سے سبکدوش ہوگیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اٹھارہ لاکھ غیر ملکی حاجیوں میں سے امیر حسین بیک وقت چار بیویوں کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے والا واحد شخص ہے ۔
بلوچستان کے شہر خضدارمیں فائرنگ، اٹھارہ ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں
یہ واقعہ جالاوال کمبلیکس کے قریب پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا ۔ فائرنگ سے تیل کے ڈرموں میں آگ لگ گئی جس نے قریب کی دکانوں اورگاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
Thursday, 1 November 2012
گوگل کے مشہور زمانہ آپریٹنگ سسٹم اینڈرواڈ کا نیا ورژن 4.2 تیار
ٹچ سکرین موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لیے اینڈرواڈ آپریٹنگ سسٹم شروع سے ہی پرکشش رہا ہے ۔ گوگل اس کو وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے ۔ حال ہی میں اس کا جدید ترین ورژن 4.2″ جیلی بین” یوزرز کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔
اس ورژن میں بہت سے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
اس ورژن میں بہت سے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
سب سے نمایان فنکشن یہ ڈالا گیا ہے کہ اب کسی بھی اینڈرواڈ ڈیوائس میں ایک سے زیادو یوزر اکاونٹ بنائے جاسکیں گے۔جس سے گھر کے تمام افراد اپنے اپنے اکاونٹ پر ڈیوائس کو استعمال کر سکیں گے اور کسی دوسرے فرد کے ڈیٹا تک ان کی رسائی نہیں ہوگی۔ اس ورژن میں کیمرے کے اندر پینوراما موڈ بھی رکھا گیا ہے جس کے ساتھ کسی بھی لینڈ سکیپ منظر کی تصویر باآسانی لی جاسکے گی۔اس کے علاوہ گوگل نے اس کے اندر اپنا خصوصی گیسچر کی بورڈ نصب کیا ہے جس پر صرف ہاتھ کے اشارے سے ٹائپنک ہوسکے گی۔اس سے پہلے یہ کام سوائپ کی بورڈ سے لیا جاتا تھا۔ علاوہ ازین اس ورژن میں وائرلیس ٹی وی انٹیگریشن اور لاک سکرین شارٹ کٹس بھی دستیاب ہیں۔تمام مطابقت رکھنے والی ڈیوائسز اس کو آن ائیر حاصل کرسکتی ہیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)