Translate

WorldMap

Counter

Flag Counter

Wednesday 31 October 2012


ایپل کی طرف سے چھوٹا آئی پیڈ متعارف

Published on October 28, 2012 by  in دنیاسائنس
امریکن کمپیوٹر ساز کپمنی ایپل نے گزشتہ منگل کے روز اپنے مشہور زمانہ ٹیبلٹ آِئی پیڈ کا چھوٹا ورژن آئی پیڈ منی کے نام سے متعارف کروادیا ہے۔
اس آئی پیڈ کی پیشنگوئیاں کافی عرصے سے کی جارہی تھیں لکین ایپل کے آنجہانی بانی سٹیو جابز نے اس کی سختی سے تردید کردی تھی ۔ان کی وفات کے بعد کمپنی نے اس کو بالآخر حتمی شکل میں ڈھال ہی دیا ہے ۔اس آئی پیڈ کی چوڑائی سات اشاریہ نو ملی میٹر اور وزن تین سو گرام اور ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی گنجائش سولہ جی بی ہے۔جب سے دوسری کمنیوں نے چھوٹے ٹیبلٹ متعارف کروانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ایپل تب ہی سے اس معاملے میں کچھ کرنے کے لیے بے تاب تھا۔یہ نیا آئی پیڈ گوگل اینڈرواڈ ٹیبلٹس، ایمازون، سام سنگ اور دوسرے کمپنیوں کے تیار کردہ چھوٹے اور سستے ٹیبلٹ کمپیوٹرز کا مارکیٹ میں براہ راست مقابلہ کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔اس کی سکرین میں بھی ایپل نے جدید آئی پی ایس ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جو کہ سکرین کو تمام اطراف سے  دیکھنے کے زاویوں کو بہت بڑھا دیتی ہے۔اس میں ایک گیگا ہرٹز پروسیسر اور پانچ سو بارہ ایم بی ریم استعمال کی گئی ہے۔ اس کی قیمت تنن سو انتیس امریکی ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ دو نومبر کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment