سمندری طوفان نے امریکہ کے شہروں کا نظام درہم برھم کر دیا۔ بارک اوباما صدرتی مہم بھول کر اس قدرتی آفت سے نمبٹنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئے۔ امریکی صدر نے نیویارک کو “شدید آفت زدہ” علاقہ قرار دیتے ہوئے شہریوں کی امداد اور انکی جانیں بچانے کے اقدامات تیز کر دیئے۔ اس وقت تمام علاقہ تیز بارش، تیز ہوا اور شدید طوفان کے لپیٹ میں ہے۔ اس وقت تک بیس افراد کی ہلاکت ہو چکی ہین اور مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ علاقے میں بجلی بند ہو چکی ہے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لاکھوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ علاقے کی بندگاہ اور پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پانی نے گھروں اور ریلوے کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچایا اور زیر زمیں سرنگیں پانی سے بھر چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بحالی میں ایک ہفتے سے زیادہ لگ سکتا ہے۔ نقصان کا اندازہ بیس ارب ڈالر سے زیادہ کا لگایا جا رہا ہے۔ نیویارک میں خورد و نوش کے دکانوں پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں نظر آ رہی ہیں۔
No comments:
Post a Comment