انٹرنیٹ کی دنیا میں منفرد نام رکھنے والی کمپنی اپنی دوسری خصوصیات کے علاوہ اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرواڈ کے ھوالے سے بھی پوری دنیا میں مشہور ہے ۔ٹچ سکرین موباََئلز کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والے اس آپریٹنگ سسٹم کو ٹیبلٹ کمپیوٹرز تک وسیع کیا گیا ہے ۔یہ ایک اوپن آپریٹنگ سسٹم ہے ۔یعنی اس کو ہر کمپنی اپنے موبائلز اور ٹیبلٹس میں استعمال کرسکتی ہے۔
بہت سی نجی کمپنیاں گوگل کے بنائے گئی اس آپریٹنگ سسٹم کو معمولی ردوبدل کے ساتھ اپنی اپنی پراڈکٹس میں استعمال کررہی ہیں ۔ان کمپنیوں میں سام سنگ، ایل جی اور سونی قابل زکر ہیں۔ ان کمپنیوں کے ٹیبلٹس مارکیٹ میں آچکے ہیں۔ سافٹ ویئر ڈیویلپ کرنے کے بعد گوگل نے خود بھی اپنے فون اور ٹیبلٹ بنواکر مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے ہیں ۔اس سلسلے میں وہ اس سے پہلے تین موبائل فون اور ایک سات انچ ٹیبلٹ متعارف کروا چکا ہے۔
گوگل کو مارکیٹ میں نسبتاً بڑے سائز کے ٹیبلٹس سے مقابلہ تھا ۔ اس لیے اب گوگل نے دس انچ وتری لمبائی رکھنے والا ٹیبلٹ “،نیکسس ٹین” کے نام سے متعادف کروایا ہے۔ اس کو الیکٹرونک کمپنی سام سنگ گوگل کے لیے تیار کرے گی ۔اس میں سام سنگ ایکسی نوس فائیو چپ سیٹ کے ساتھ ایک اعشاریہ سات میگا ہرٹز پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔یہ اینڈرواڈ کے جدید ترین ورژن چاراعشاریہ دو پر آپریٹ ہوگا۔اس کی بیٹری لگاتار نو گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک کی صلا حیت رکھتی ہے ۔گوگل کے اس جدید ٹیبلٹ کمپیوٹر کی کم سے سکم قیمت تین سو ننانوے امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ تیرہ نومبر سے آن لاِئن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا