Translate

WorldMap

Counter

Flag Counter

Sunday, 2 December 2012

کراچی میں 12 سال کی بچی کو 4 گولیاں ماری گئی، 12 سالہ بچی کے سامنے اُس کے والد کو 6 گولیاں مار کر شہید کردیا گیا، 12 سالہ بچی جس کی عمر اس وقت چوڑیاں اور مہندی لگانے کی تھی آج اسپتال میں شدید زہنی ازیت میں مبتلا میں زیر علاج ہے۔ اس عظیم ظلم کے باوجود بھی لوگ کہتے ہیں کہ سپاہ صحابہ/لشکر جھگوی/ طالبان کا نام لو!! خدا کا خوف کرو، کاش یہ 12 سالہ بچی تھماری بہن ہوتی، اگر آج امام حسین آجائے اور کہے کے کربلا میں تم نہیں تھے جب ہی "شہزادی سکینہ(س)" کو تمانچے مارنے والے لعین کو روک نہیں پائے مگر آج تو تم زندہ ہو آج کیوں اس بچی پر گولی چلانے والوں کا نام نہیں لیتے؟ تو کیا جواب دوگے؟

Wednesday, 28 November 2012

بھارتی ویزہ کے لئے سپانسر ضروری – بھارتی زارت داخلہ Published on November 11, 2012 by admin in خبریں, مختصر خبریں دسمبر میں ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے بھارت نے کسی بھی پاکستانی کے لئے یہ ضروری قرار دیا ہے کہ بھارت کا ویزہ حاصل کرنے کے لئے بھارت میں انکا کوئی سپانسر ہونا ضروری ہے اس کرکٹ سیریز کا پاک بھارت شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے جو اس سال دسمبر میں شروع ہو رہی – یہ فیصلہ 2007 میں ہوئی ایک کرکٹ سیریز کے تجربات کی روشنی میں کیا گیا جب بھارت میں کرکٹ سیریز دیکھنے کے لئے انے والے بارہ پاکستانی، بھارت میں غائب ہو گئے تھے ۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدےدار نے بتایا ہم اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے

Saturday, 10 November 2012


ایل جی 21:9 چوڑائی کے حامل الٹراوائڈ مانیٹر کی نمائش

Published on November 8, 2012 by  in سائنس
الیکٹرانکس مصنوعات کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کورین کمپنی ایل جی نے انتہائی چوڑائی کا حامل نیا ایل سی ڈی مانیٹر متعارف کروا دیا ہے۔
اس سے پہلے ایل جی اتنی ہی چوڑائی رکھنے والا ٹی وی بھی متعارف کرواچکا ہے۔اس مانیٹر کی کل وتری لمبائی انتیس انچ ہوگی۔اور اس پر بیک وقت مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی چار ویڈیوز دیکھی جاسکیں گی۔اس مقصد کے لیے اس مانیٹر کے اندر ہی سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے۔اس کی پکسلز ریزولیوشن پچیس سو  ساٹھ ضرب ایک ہزار اسی پکسلز ہیں ۔اس میں ڈی وی آئی لنک اور ایچ ڈی ایم آئی پورٹ کی سہولیات بھی میسر ہیں ۔ اس کی قیمت سات سو امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ اسی سال فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔واضح رہے یہ ابھی تک اتنی پیمائش رکھنے والا دنیا کا پہلا مانیٹر ہے۔

Saturday, 3 November 2012


پاکستان اور بھارت کے مابین 5سال بعد باہمی کرکٹ سیریز کا اعلان

Published on November 2, 2012 by  in خبریںکھیل
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان  کے خلاف دسمبر جنوری میں ہونے والی سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ پہلا معرکہ پچیس دسمبر کو بنگلور کے میدان میں لڑا جائے گا۔
شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کے ہمیشہ سے منتظر رہے ہیں ۔ جب بھی ان دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ ہو تو یہ دونوں ملکوں کے لوگ اس کو اس طرح دیکھتے ہیں گویا کہ میدان میں جنگ لڑی جارہی ہے ۔ممبِی حملوں کے بعد گزشتہ پانچ برسوں سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مقابلے منعقد نہیں ہو رہے تھے ۔اب اس سیریز کے ذریعے یہ رابطے دوبارہ بحال ہو رہے ہیں ۔شیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی ستائیس دسمبر کو احمد آباد میں منعقد ہوگا ۔ون ڈے سیریز کا آغاز تیس دسمبر سے ہوگا ۔ پہلا میچ چنئی، دوسرا میچ کولکتہ اور تیسرا ہلی میں کھیلا جائے گا
اس سیریز میں  دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارت کی طرف سے اس موقع پر پانچ ہزار شائقین کو ویزے دیئے جانے کا امکان ہے
 

پاکستانی بزرگ شہری کی چار بیویوں کو حج کروا کر حق مہر کی ادائیگی

Published on November 2, 2012 by  in خبریںدنیا
پاکستان کے ایک دیہاتی علاقے سے تعلق رکھنے والے اڈھیر عمر شخص امیر حسین کی چار بیویاں ہیں اور ان کے نکاح کے وقت ان کا حق مہر ان کو قرآن پاک پڑھانا اور حچ کروانا طے ہوا تھا ۔ اس سال امیر حسین زینب، حفصہ ، زلیخا اور سعدیہ نامی اپنی  چاروں بیویوں کو حج کروا کر ان کے مقررہ حق مہر سے سبکدوش ہوگیا ہے ۔
 رپورٹ کے مطابق اٹھارہ لاکھ غیر ملکی حاجیوں میں سے امیر حسین بیک وقت چار بیویوں کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے والا واحد شخص ہے ۔
 

بلوچستان کے شہر خضدارمیں فائرنگ، اٹھارہ ہلاک

Published on November 2, 2012 by  in خبریں
بلوچستان کے ضلع خضدار میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں  بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں
یہ واقعہ جالاوال کمبلیکس کے قریب پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا ۔ فائرنگ سے تیل کے ڈرموں میں آگ لگ گئی جس نے قریب کی دکانوں اورگاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا